• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم: کورونا کیسز 23 ہزار سےکم ہو کر4 ہزار یومیہ پر آگئے، وزارت صحت

بیلجیئم کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز 23 ہزار سےکم ہو کر یومیہ 4 ہزار پر آگئے۔ 

ادھر برسلز کے میئر فلپ کلوز نے کہا ہے کہ برسلز شہر میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر 13 ہزار جرمانے کئے ہیں۔


ماہرین کے مطابق بیلجیئم میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ اس کا جغرافیہ بھی ہے۔ بیلجیئم میں کئی راستوں سے داخل ہوا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ  بیلجیئم میں آمد و رفت کو کنٹرول کرنا مشکل ہے۔ بیلجیم میں کورونا متاثرین 5 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ اور مجموعی اموات 14 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

تازہ ترین