سابق وزیراعظم نوازشریف کو گردے میں تکلیف کے باعث لندن میں ہنگامی طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
سابق وزیراعظم گردے کی تکلیف کے سبب بہتر محسوس نہیں کررہے تھے، اس لیے انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
لندن کے اسپتال میں نواز شریف کے خون کا ٹیسٹ اور سی ٹی اسکین کیا گیا۔
اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کی طبعیت کی خرابی کی تصدیق کی اور دعا کی درخواست کی۔
انہوں نے اپوزیشن اتحاد کے آج اجلاس میں سابق وزیراعظم کی عدم شرکت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں نواز شریف کے گردے میں شدید تکلیف ہے۔
ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، ان کی جگہ میں پی ڈی ایم اجلاس میں شریک ہوں گی۔