کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 42طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 32 طلباوطالبات کو ایم فل اور6 طلباوطالبات کو ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر اسنادتفویض کی گئیں۔ رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں عائزہ نعیم (مائیکرو بائیولوجی)، زوبیہ اسرار احمد (اکنامکس)،طیبہ آصف، سیدہ بشریٰ ظفر،فریحہ ابراہیم (بائیوٹیکنالوجی )، سندو زاہد،حمیراعنایت(کیمسٹری ایچ ای جے)، صغیر حسین (نیماٹولوجی )،شمائلہ (باٹنی)، خالد محمود(مالیکیولرمیڈیسن)،سارہ قدیر، ثروت یوسف (بائیوکیمسٹری)، ایم عدنان خان، کلثوم فاطمہ،ایم طارق خان،شبانہ قاضی(اسلامک لرننگ)، صباحت نسیم،وزرا سعید،صائمہ بنت سیف، منزہ منصور،سکینہ رضا خان، مریم صدیقی (کلینکل سائیکولوجی)، معراج علی،محمد عمر فاروق، مشتاق اللہ ہاشمی(قرآن وسنہ)،محمد اویس (میتھمیٹکس)،حکمت اللہ (اسلامک ہسٹری)،عظمیٰ منظور،نمراقریشی،ایم امین(زولوجی)،سید مسعود رضا(فزکس)،سید کامران عباس نقوی،قرۃ العین شیخ، ایم آصف شمیم(اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)، زرینہ ارشد،زینب خان (کیمسٹری)، فاطمہ اختر سلیم (ماس کمیونیکیشن)، ایم رشید ارشد(فلاسفی)،گلِ حنا کلیم(میرین بائیولوجی)، جویریہ طاہر (ہسٹری) شاہانہ واحد اور گل امبرین (فارماکولوجی)شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں صدف رضا،سیدہ عریشہ زیدی،ایم محسن منان، فہمینہ خان،سوما،فاطمہ حیدر(بائیوٹیکنالوجی )قاضی ایم سلمان،نگہت جہاں (اپلائیڈ اکنامکس)،سحرش ناز خان، سرمد بن سلیم(کیمسٹری)،رابعہ خاتون، سحرش جمال،زینب(کیمسٹری ایچ ای جے)، اقصیٰ یعقوب(کلینکل سائیکولوجی)،سدرہ محی الدین، سیدہ حافظہ افشین ظفر،افراء جاوید (فارماکولوجی)،شریف اللہ (ایجوکیشن)،کامران شہزاد(کرمنالوجی)،انعم رئیس (فزکس)،ربیعہ منیر، ملک منیب الرحمٰن(مالیکیولر میڈیسن)،فیاض نوازسومرو(ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ)، ایم عماد انصاری(مائیکروبائیولوجی)،اویس انور (اصول الدین) سیدہ شمائلہ لئیق بخاری (اکنامکس)،فائزہ انور انصاری(جی نیٹکس)،زبیر علی (جغرافیہ)،عروسہ اسلم(کیمسٹری)،رمشاں آفتاب(سائیکولوجی)،عمیر خان اورحسین اسلام (سینٹر آف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز) شامل ہیں۔ ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں عائشہ شعیب (پبلک ایڈمنسٹریشن)،حادیہ اقبال، انیلا رضا،نایاب نصیر(ٹیچرایجوکیشن)،محمد سیف اللہ(جغرافیہ آرایس/ جی آئی ایس) اور ماریہ جاوید خان(ایجوکیشن) شامل ہیں۔