آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا کے باعث ترکی میں کرفیو کا اعلان

ترکی میں کورونا کیسز بڑھنے پر حکومت نے ویک اینڈز پر کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا۔ کیفے اور ریستوران صرف ڈلیوری سروسز کریں گے۔ اسکولوں میں آن لائن تعلیم سال کے آخر تک جاری رہے گی۔

کورونا پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم تشویشناک صورتحال سے گزر رہے ہیں، کورونا کیسز اور اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اس ویک اینڈ سے رات 8 بجے سے صبح 10 بجے تک کرفیو ہوا کرے گا، صورتحال کنٹرول نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جا سکتی ہیں۔

ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ اور اموات 11 ہزار سے بڑھ  گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید