• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام محکموں کو ڈینگی،کورونا ایشوز یومیہ بنیاد پر حل کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ تمام محکمے ڈینگی اور کورونا وائرس بارے ایشوز کو روزانہ کی بنیاد پر حل کریں، محکمہ صحت مختلف محکموں کے سرویلینس سٹاف کی ریگولر تربیت کا اہتمام کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محکمہ صحت کے حکام اور24سے زائد محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک ڈینگی سرویلنس سٹاف کی ٹریننگ میں کوتاہی پر برہم ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ سرویلنس سٹاف کی ریگولر تربیت کا اہتمام ہر صورت کیا جائے،ڈینگی اور پولیو بارے محکموں کو ہدایات کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے،تمام محکموں کو اپنی ذمہ داریوں کا خود احساس ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہر ہفتے افسران کو ڈینگی بارے ہدایات دینا پڑتی ہیں۔
تازہ ترین