• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل کو سائیڈ مرر سے استثنیٰ کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ نے موٹر سائیکل مالکان کو سائیڈ مرر لگوانے سے استثنیٰ دینے کے قانون کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت، ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 1969ء میں قانون سازی کی گئی تھی، جس میں موٹر سائیکل مالکان کو سائیڈ مرر لگانے سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ پہننے کے بعد موٹر سائیکل سوار کو اپنے ارد گرد نظر ہی نہیں آتا۔


درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں کے سائیڈ مرر نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ حادثات ہوتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ موٹر سائیکلوں کو سائیڈ مرر سے استثنیٰ قرار دینے کا قانون کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین