• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کشمور، ملزم خیراللہ بگٹی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

کشمور میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو نوکری کا لالچ دے کر اغوا کے واقعے میں ملوث ملزم خیراللہ بگٹی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل کشمور میں چار سال کی بچی اور اس کی والدہ سے زیادتی کا ایک ملزم رفیق اپنے ہی ساتھی کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو مفرور ملزم خیر اللّٰہ کی نشاندہی کے لیے لے کر گئے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

رفیق اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا، مفرور ملزم خیر اللّٰہ قانون کے شکنجے میں آگیا تھا۔


خیال رہے کہ کشمور پولیس کے مطابق کراچی کےجناح اسپتال میں کام کرنے والی خاتون کو40ہزار روپے کے عوض کسی کی دیکھ بھال کی نوکری کا لالچ دے کر 25اکتوبر کو کشمور بلوایا گیا، خاتون کی ان افراد سے جناح اسپتال میں ملاقات ہوئی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو 15 روز تک اغوا رکھا۔ اس دوران خاتون اوراس کی بچی کے ساتھ اغوا کار ریپ کرتے رہے۔

تازہ ترین