• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کے سفر کیلئے نئی شرائط عائد

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت گیارہ ممالک کے مسافروں کے لیے نئی شرائط عائد کردی ہیں۔

پاکستان سمیت ترکی، افغانستان، عراق، شام، لیبیا، لبنان، کینیا، ایران، یمن، صومالیہ کے مسافروں پر نئی شرائط عائد کردی گئیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری نئی شرائط کے مطابق نوکری کے متلاشی سیاحتی ویزا پر اب متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل نہیں کرسکیں گے، فی الحال نئے ویزٹ اور ٹرانزٹ ویزا جاری نہیں کئے جارہے ہیں۔

ٹریول ایجنٹس کو نئی ویزا تبدیلیوں سے متعلق آگاہ کردیا گیا، مستقل رہائشی ویزا رکھنے والے افراد اجازت نامہ کے ساتھ ٹریول کرسکیں گے۔

اجازت نامہ اماراتی امیگریشن کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نئی ویزا تبدیلیاں ’کورونا وائرس‘ کے کیسز میں اضافے کے باعث جاری کی جارہی ہیں، یورپ کینیڈا اور دیگر ممالک کے سیاح براہ راست یواے ای آئیں گئے تو ویزا آن آرائیول کےاہل ہوں گے۔

تازہ ترین