• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی شروع

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے ڈلیوری پائلٹ پروگرام کا آغاز کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 4 امریکی ریاستوں روڈ آئی لینڈ، ٹیکساس، نیو میکسیکو اور ٹینیسی میں کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

مریکی دواساز کمپنی فائزر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی کے پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج ماڈل کے طور پر کام کریں گے۔


فائزر کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین کے مؤثر پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ فائزر کی کورونا وائرس کی ویکسین کے 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہونے کا دعوی کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین