• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایران

ایران نے کہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے، کسی بھی ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتےہیں۔

اقوام متحدہ میں مستقل ایرانی مشن کے ترجمان علی رضا میر یوسفی نے امریکی اخبارکی رپورٹ پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام خالصتاً پرامن، اسے شہری استعمال کیلئے وضع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کسی بھی جارحیت پسند کے ایڈونچر ازم کا جواب دینےکی بھرپور طاقت رکھتی ہے۔


 بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اپنی متعدد رپورٹس میں ایرانی جوہری پروگرام کے پرامن ہونےکی تصدیق کی ہے۔

امریکی اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی صدر نے گذشتہ ہفتے اپنے سینئیر مشیروں سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے آپشن پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو متنازعہ ايرانی جوہری تنصیبات پر حملوں سے اجتناب کرنے کا مشورہ ديا گيا۔

تازہ ترین