نیویارک (اے ایف پی/جنگ نیوز)اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ایجنسی برائے جوہری توانائی کے سربراہ رافائل گروسی پیر کوایران کا دورہ کریں گے۔ اس ایجنسی کے لیے ایران کے سفیر نے ہفتے کے دن تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ گروسی کا یہ دورہ مشترکہ تعاون کے سلسلے میں انتہائی اہم ثابت ہو گا۔ ایران اس ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اپنی دو جوہری تنصیات تک رسائی نہیں دے رہا، جس کے سبب اطراف کے مابین کھچاؤ پایا جاتا ہے۔