• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

300 سے زائد افراد کے تمام آؤٹ ڈور اجتماع پر فوری پابندی ہوگی، این سی سی


قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلے جاری کردیے، جس کے تحت تین سو سے زیادہ افراد کے تمام آؤٹ ڈور اجتماع پر فوری پابندی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری اجتماع کے منتظمین پر ہوگی، جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے موت یا کورونا وائرس کے پھیلنے پر آرگنائزر ذمہ دار ہوں گے۔

این سی سی کے اعلامیے کے مطابق شادی کے لیے ان ڈور تقریبات پر 20 نومبر سے پابندی ہوگی، شادی کے لیے صرف 300 افراد کےساتھ آؤٹ ڈور تقریبات ہوسکیں گی، ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ کی موجودہ اجازت کا اگلے ہفتے جائزہ لیا جائے گا، عوام کے آؤٹ ڈور ڈائننگ یا کھانا گھر لے جانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔


این سی سی کے اعلامیے کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی جلد تعطیلات کے آپشن پر 23 نومبر کو غور ہوگا، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ تمام صوبوں، وفاقی یونٹس کی مشاورت سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق مقامی انتظامیہ ماسک کی تمام پرہجوم مقامات پر پابندی یقینی بنائے گی، این سی سی نے تمام چیف سیکریٹریز، چیف کمشنر آئی سی ٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

تازہ ترین