• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی رپورٹ جاری

صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کیے گئے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں 2 لاکھ 97 ہزار 117 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اب تک پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 549 کیس پازیٹو آئے ہیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب کے اسکولز سے77، گوجرانوالہ سے 74 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔


گجرات سے 63 کورونا وائرس کے مصدقہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پازیٹیو آنے پر 44 اسکولز بند کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین