• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوادیں


وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز صوبوں کو بھجوادی گئیں، جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کردیا جائے۔

وزارت تعلیم نے اپنی تجویز میں کہا کہ 24 نومبر سے پرائمری اسکول بند کر دیئے جائیں، جبکہ 2 دسمبر سے مڈل اسکول بند کیے جائیں۔

وفاقی وزارت تعلیم نے تجویز میں کہا کہ 15 دسمبر سے ہائر سیکنڈری اسکول بند کیے جائیں۔

وزارت کی جانب سے دی گئی تجویز میں کہا گیا کہ اساتذہ اداروں میں حاضری  یقینی بنائیں اور آن لائن ایجوکیشن کیلئے تیاری کی جائے، مقامی طور پر ٹیلی اسکول، ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔


تجویز میں کہا گیا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 23 نومبر کو ہوگی، صوبے اپنی تجاویز پیش کریں۔

وزارت تعلیم کی جانب سے دی گئی تجویز میں کہا گیا کہ تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھانے کی تجویز کے تحت میڑک، انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021 میں لیے جائیں۔

تازہ ترین