• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: 15روزہ لاک ڈاؤن کا نو ٹیفکیشن جاری، عملدرآمد ہفتے و اتوار کی درمیانی شب ہوگا


آزاد کشمیر میں 15 روزہ کورونا لاک ڈاؤن کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب رات بارہ بجے سے نافذ ہوگا۔ اور آزاد کشمیر میں مدارس سمیت تمام تعلیمی ادارے مکمل بند رہیں گے۔ 

اس دوران شادی بیاہ سمیت تمام سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ تمام شاپنگ مال اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ البتہ بیکری، کریانہ، میڈیکل اسٹورز، سبزی، گوشت اور دودھ کی دکانیں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔


 آزاد کشمیر میں پرائیوٹ کلینکس پر بھی لاک ڈاؤن کا اطلاق ہوگا۔ ضروری اشیا کی دکانیں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلیں گی۔ 

سیاحوں کی ریاستی حدود میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔ اور ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، خلاف ورزی پر پانچ سو روپے جرمانہ ہوگا۔  

تازہ ترین