• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ


آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔


اجلاس کے شرکاء کو راجا فاروق حیدر نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے پازیٹو کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 3 فیصد ہے۔

اس موقع پر طے پایا کہ آزاد کشمیر میں مذہبی اجتماعات، سیاسی و سماجی تقریبات کو محدود کردیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ گھر سے باہر اور دفاتر میں ماسک کی مکمل پابندی کی جائے گی جبکہ کورونا کے ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی جائے گا۔

تازہ ترین