• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ اسلام بل فوری منظوری کیلئےگورنر کو بھیجا جائے، پرویزالہٰی


اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا کہناہے کہ پورا ربیع الاوّل گزر گیا، یہ اب ہفتہ شانِ مصطفی ﷺ منا رہے ہیں، ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینﷺ منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تحفظ اسلام بل فوری طور پر منظوری کیلئے گورنر کو بھیجا جائے۔


چودھری پرویزالہٰی نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف مکاتب فکر کے علما کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 کروڑ روپے کے سیرت اسکالر شپس دینے کا بہترین طریقہ یہ تھا کہ بطور وزیراعلیٰ انہوں نے سیرت قرآن اکیڈمی سے جوکام شروع کیے تھے،انہیں مکمل کر دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 10 سال تک سیرت اکیڈمی کو تالے لگائے رکھے، اب موجودہ حکومت بھی ڈھائی سال میں کوئی کام نہیں کر سکی۔

تازہ ترین