• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک ویل کوما سے باہر آنےکے بعد انٹرنیشنل باکسنگ ریٹائر

لندن (جنگ نیوز) برطانوی باکسر نک بلیک ویل نے کوما سے باہر آنے کے بعد انٹرنیشنل باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔25سالہ باکسر گزشتہ ماہ کرس ایوبینک کیخلاف مڈل ویٹ ٹائٹل کےفائٹ کے دوران زخمی ہوگئے تھےجس کے بعد وہ کومے میں چلے گئے تھے۔ اس حوالے نک بلیک ویل کا کہنا تھا کہ میری انجری اورپھر کومے کی وجہ سے خاندان کو بہت بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے خاندان کو دوبارہ سولی میں نہیں چڑھانا چاہتا ۔میں اپنے خاندان ،دوست اور احباب کیلئے اپنے کیرئیر کا اختتام کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کومے کے بعد انہیں باکسنگ میں اب کوئی خاص دلچسپی نہیں رہی۔ خوشی قسمتی ہے کہ موت کے منہ سے واپس آیا ہوں۔ دوسری جانب ان کے حریف کرس ایوبینک کا کہنا ہے کہ نک بلیک ویل ایک بہادر باکسر ہے ۔ وہ نہ صرف باکسنگ میں رنگ فتوحات حاصل کیں بلکہ اس نے موت سے لڑ کر اپنی جراتمندی کا ثبوت بھی دیا ہے۔  
تازہ ترین