• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی سے متعلق پیمرا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی سے متعلق پیمرا کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ پاکستان بار کونسل ، پی ایف یو جے ، ہیومن رائٹس کونسل اور سینئر صحافیوں نے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی ہے جس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ آج کریں گے۔ درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری اطلاعات ، چیئرمین پیمرا اور جنرل منیجر آپریشنز و براڈ کاسٹ میڈیا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمرا نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے پابندی عائد کی جو اظہار رائے کی آزادی کیخلاف ہے۔ پیمرا نے 27 مئی 2019کو اسحاق ڈار کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کی۔ یکم اکتوبر 2020 کو اشتہاری اور مفرور ملزمان کی تقاریر پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مذکورہ نوٹیفیکیشن منسوخ کرتے ہوئے پیمرا کو آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے سے روکا جائے۔

تازہ ترین