پشاور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ پشاور میں ہوگا حکومت کے ساتھ مذاکرات کسی صورت نہیں ہونگے ہم مذاکراتی کمیٹی کو نہیں مانتے حکومت اسکی اہل ہی نہیں کہ ان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں حکومت کو کرونا وائرس کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے ۔پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ پشاور کا جلسہ ضرور ہوگا، ہم مذاکراتی کمیٹی کو نہیں مانتے، حکومت اہل ہی نہیں تو کیا مذاکرات کریں قوم کے لیے مشکل ترین دور ہے،۔