• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق اور نواز شریف کےبیانات سے بھارت کو فائدہ ہوا، تجزیہ کار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایاز صادق اور نواز شریف کے پاک مسلح افواج کیخلاف بیانات سے بھارت کو فائدہ ہوا اور مودی کو ہندوستان میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کا موقع ملا، اگر ایاز صادق ابھینندن کے حوالے سے قابل مذمت بیان نہ دیتے تو بھارتی عوام میں تیزی سے بی جے پی سرکار کیخلاف جذبات پیدا ہو رہے تھے۔

ان خیالات کا اظہار سابق بیوروکریٹس اور تجزیہ کار نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ تمام ممالک کی سیاست میں طعن و تشنیع کی جاتی ہے، سنگین الزامات بھی عائد کئے جاتے ہیں لیکن ملکی دفاعی صورتحال کو تمام معاملات میں مقدم رکھا جاتا ہے اور ایسے متنازعہ بیانات دینے سے احتراز برتا جاتا ہے جس سے ملک کے دشمنوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملے۔

تازہ ترین