• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کے چار ملز موں کو قید اور جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے منشیات کے تین مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے گزشتہ سال اٹھارہ مارچ کو اٹک ٹال پلازہ سے پانچ کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار ملزم صدر اعظم کو چودہ ماہ بیس روز قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا، ضمانت پر رہا 80سالہ ملزم صدر اعظم کو گزشتہ روز ویل چیئر پر دو افراد کی مدد سے عدالت لایا گیا تھا جہاں ملزم نے استدعا کی کہ مجھ سے غلطی ہوگئی تھی میرا جسم انتہائی لاغر اور زندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہوں، عدالت نے ملزم کو چودہ ماہ عرصہ حوالات کی سزا دیدی۔ عدالت نے رواں برس چار جولائی کو کوہ نور ملز سے گرفتار محمد آصف کو 101گرام ہیروئن کے جرم میں سات روز اور محمد آصف کو 105گرام ہیروئن کے جرم میں دس روز قید اور پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدالت نے رواں برس تیس ستمبر کو 500گرام آئس سعودی عرب لیجانے کی کوشش پر گرفتار ملزم عبدالغنی کو تین ماہ قید اور دس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین