• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ خاکوں کیخلاف پیدل لانگ مارچ کھچی بولان سے ملتان پہنچ گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) گستاخانہ خاکوں کے خلاف اور فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالنے کے مطالبہ کے سلسلہ میں بلوچستان کے علاقے کھچی بولان سے اسلام آباد تک پیدل لانگ مارچ ملتان پہنچ گیا، ملتان پریس کلب کے باہر تحریک جوانان پاکستان کے ضلعی صدر عامر رؤف، حسن بھٹہ، محمد زبیر، شہزاد اور ممتاز احمد بھٹہ نے استقبال کیا، اس موقع پر پیدل لانگ مارچ کے شرکاء کی دستار بندی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، پیدل لانگ مارچ کی قیادت صوبائی ترجمان تحریک نوجوانان پاکستان بلوچستان بابرخان کر رہے تھے۔
تازہ ترین