پشاور (لیڈی رپورٹر)قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کی ڈپٹی چیئر مین ڈا کٹر فا ئزہ رشید نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکا ر نے اڑھا ئی سال میں مہنگا ئی سے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے جس کیخلا ف 22نومبر کے جلسہ میں قومی وطن پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں شرکت کر کے یہ ثا بت کرینگے کہ یہ جلسہ عوام کا حکومت کے خلا ف ریفرنڈم ہے او ر 2021الیکشن کا سا ل ہے ۔پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت نے الیکشن سے قبل عوام سے جو وعدے کیےتھے اُن میں کو ئی صدا قت نظر نہیں آرہی جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیا ء دال ،چا ول ،آٹا اور گھی غریب عوام کی دسترس سے با ہر ہو گئی ہیں جس سے اُن کی زندگی مزید مشکل ہو گئی اورغربت میں بے تحا شہ اضا فہ ہوگیا ہے۔