• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کابل پہنچ گئے


وزیر اعظم عمران خان پہلے سرکاری دورے پر ہمسایہ ملک افغانستان پہنچ گئے۔

عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کابل پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہو گی۔

یاد رہے رواں سال ستمبر میں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں پاک افغان تعلقات کومضبوط بنانےاورافغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین