اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ الیکشن میں شفافیت کے لیے تجویز کیا ہے کہ پورے ایوان پر مشتمل سینٹ کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جا ئے اور ممبر صوبائی اسمبلی کانام بیلٹ پیپر پر درج کیا جا ئےقومی اسمبلی کمیٹی کو سینیٹ رپورٹ ارسال کردی ہے،سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بیان میں کہا ہےکہ قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا آئینی ترمیمی بل میں سینیٹ انتخابات میں قابل انتقال (ٹرانسفر ایبل)ووٹ کو کھلے ووٹ سے تبدیل کرنے کی ترمیم تجویز کی گئی آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو بھیج دیا گیا۔