• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں PTI کی حکومت بنے گی، 5 آزاد ارکان شامل

گلگت (جنگ نیوز) گلگت بلتستان میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی ، 5؍ آزاد ارکان پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 14ہوگئی ہے۔وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مضبوط حکومت بنائیں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب ہونے والے 5؍ آزاد امیدوار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئے، انہوں نے گورنرہاؤس گلگت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔ 

پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد میں جی بی اے 9 اسکردو 3 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار وزیرسلیم ، جی بی اے 10 اسکردو 4 سےآزاد امیدوار راجہ ناصر، جی بی اے 22 گانچھے 1 سےآزاد امیدوار مشتاق حسین، جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمید اور جی بی اے5 نگر 1 سےکامیاب ہونے والے آزاد امیدوار جاوید منوا شامل ہیں۔

آزاد امیدواروں کی شمو لیت کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی صرف حکومت نہیں بلکہ مضبوط حکومت بننے جارہی ہے۔

تازہ ترین