• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے، 20 سال بعد جزوی بحال


کراچی(اسٹاف رپورٹر‘جنگ نیوز)20 سال بعد کراچی سرکلر ٹرین جزوی بحال کر دی گئی۔ وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے ابتدائی طورپر سٹی اسٹیشن اور پیپری کے درمیان کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح کر دیا۔ٹرین 46کلومیٹرٹریک پر چلے گی ‘ اس میں سرکلر ریلوے کا 14کلومیٹر خصوصی ٹریک شامل ہے۔اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے ( کے سی آر) کی بحالی میں کسی سیاسی جماعت کی سیاسی حمایت نہیں مل رہی‘جب کے سی آر مکمل تیار ہوگی اور کوئی اسے لینا چاہے تو ہم کھلے دل سے اس کی بھی نج کاری کردیں گے۔انہوں نے جمعہ 20نومبر کو پاکستان ریلوے کی جانب سے کے سی آر میں مسافروں کے لیے مفت سفر اور اگلے دن سے 50کی بجائے 30 روپے کرایہ مقرر کرنے کا اعلان بھی کیاجبکہ مزدور طبقہ 750 روپے ماہانہ کارڈ کے ذریعے بھی سفر کرسکے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ووٹ کی عزت کو شدید خطرہ انہی لوگوں سے ہے جو ہارنے کے بعد ہار تسلیم نہیں کرتے‘فضل الرحمٰن سے کہتاہوں کہ ن لیگ والے آپ کوخراب کریں گے! شبر زیدی پر الزام سے پہلے مولانا فضل الرحمٰن کو سوچنا چاہیے تھا، جو فوج کے خلاف بات کرتا ہے وہ وزیراعظم عمران خان کی مخالفت نہیں خدمت کرتاہے‘کے سی آرکا سارا کریڈٹ چیف جسٹس پاکستان،وزیراعظم، سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے کے ملازمین کو جاتا ہے۔

تازہ ترین