کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کابل کے دورے کے دوران افغانستان کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔لیکن پاکستان ٹیم کی مسلسل مصروفیات کے باعث امکان ہے کہ آئندہ سال کے آخر میں پاکستان اور افغانستان کی مختصر سیریز ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات میں عمران خان نے افغان کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔افغانستان کو ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد سے افغانستان کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرسکی ہے۔افغانستان کے کھلاڑی بھی پاکستان سپر لیگ میں شریک نہیں ہوتے ہیں۔