کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت محض 100روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزار 700روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 86روپے کی کمی سے 96ہزار 622روپے ہو گئی ،تاہم چاندی کی قیمت 1200روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔
برطانیہ اور یورپی یونین نے کینیڈین پاکستانی آئل ٹائیکون مرتضیٰ لاکھانی پر پابندیاں عائد کر دیں۔
کوہستان مالی اسکینڈل کے ملزم قیصر اقبال نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پلی بارگین کے لیے درخواست بھجوا دی۔
ہائرایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) سندھ نے سرکاری جامعات میں انتظامی اسامیوں پر موجود اساتذہ کو ہٹانے کی ہدایت کردی ۔
برطانیہ میں بینکوں اور ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز فراہم کرنے والوں کو آئندہ برس مارچ سے یہ اختیار ہو گا کہ وہ پن نمبر ڈالے بغیر کنٹیکٹ لیس کارڈ کے ذریعے ادائیگی کے لیے رقم کی حد مقرر یا حد کو یکسر ختم کر دیں۔
یورپی یونین اور جنوبی امریکا کے ممالک کے درمیان مجوزہ مرکوسور تجارتی معاہدے کے خلاف ہزاروں کسانوں نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں ٹریکٹروں سے بند کر دیں۔
فرانسیسی ڈاکٹر کو تاریخ کے سب سے بڑے مجرموں سے میں سے ایک قرار دیتے ہوئے درجنوں مریضوں کو زہر دینے اور 12 افراد کی جان لینے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے سندھ فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2013ء اور سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی آئینی درخواست نمبر 1592/2025 میں 9 اکتوبر کو جاری ہونے والے فیصلے کی روشنی میں فری شپ قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔
ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ شمائلہ عمران فاروق کینسر کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
برطانیہ کے شہر لندن نے دنیا کے مہنگے ترین 15 شہروں میں جگہ بنا لی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب تک قانون میں میئر کا کردار واضح نہیں ہو گا، کمیونٹی پولیسنگ نظام مؤثر نہیں ہو سکتا۔
وزارتِ آبی وسائل کے مطابق پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس نے پانی کی کمی پر بھارت کو خط لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صنعتی علاقوں کے انفراسٹرکچر سے متعلق کراچی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کاٹی، سائٹ، بی کیو اے ٹی آئی، سمیت اہم صنعتی تنظیموں نے شرکت کی۔
راولپنڈی میں شہریوں سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے نوکری سے معطل کر دیا گیا اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے جواب دیا کہ آپ نیچے تو آئیں پھر آپ کی ملاقات کروا دیں گے، بعد ازاں کرین پر چڑھنے والے شخص کو نیچے اتار لیا گیا۔
کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ نے صوبے کے مختلف ڈویژن کی شوگر ملوں میں چینی کی ایکس مل پرائس کا جائزہ لیا ہے۔