• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گیس پریشر میں کمی اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ جمعرات کو سریاب کسٹم ، عوامی پمپ اور ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین اور بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے عوامی پمپ کے قریب ٹائر جلاکر دھرنا دیا اور شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔ دھرنے میں شریک خواتین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی پمپ ، سریاب کسٹم اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ دو ماہ سے نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بار بار احتجاج کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں دیگر بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے ۔ مظاہرین نے گیس پریشر بحال ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ، تمام بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ۔ بعد ازاں مظاہرین منتشر ہوگئے ۔  
تازہ ترین