پشاور(وقائع نگار)پشاور چیمبر آف سمال انڈسٹری اینڈ سمال ٹریڈرز نے سمیڈا کے تعاون سے اباسین یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کیپسٹی انہا نس ڈویلپمنٹ سنٹر بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں نئے گریجویٹس کو عملی طور پر فلیڈ میں آنے کیلئے مدد فراہم کی جائے گی اس مقصد کیلئے پشاور چیمبر اور اباسین یونیورسٹی کا ریسریچ اینڈ ڈیوپلمنٹ ڈیپارٹمنٹ SME نمو کی بہتری پر کام کرے گا اس حوالے سے پشاور چیمبر آف سمال انڈسٹری اینڈ سمال ٹریڈرز کے صدر عدنان جلیل نے کہاہے کہ سنٹر کے قیام کا مقصد مارکیٹ میں نئے گریجویٹس کو متعارف کرانا ہے جو کہ 6 سے 7 ماہ میں ان ڈیپتھ رپورٹ بنا کر کیپسٹی انہا نس ڈویلپمنٹ سنٹر کو پیش کرینگے جس کے بعد عملی طور پر مشکلات ، خامیوں اور فوائد کا موازنا کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ سنٹر کا مقصد ینگ گریجویٹس کو بروقت مواقع مہیا کرنا اور کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کر کے انہیں کاروباری سیکٹر میں متعارف کرنا ہے۔