• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا‘سینیٹر غلام علی

پشاور ( نیوزڈیسک) جمعیت علماءاسلام کی مرکزی مجلس عمومی کے رکن سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ نااہل حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ مہنگائی کے ذریعہ لوٹی جانی و الے اربوں روپے کس کی جیب میں جا رہے ہیں ۔ خیبرپختونخوا کے عوام نا اہل حکومت کے خاتمے اور ملک بچانے کےلئے میدان میں نکل آئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ کرنے اور خالی خولی نعرے لگانے والوں کا آخری وقت آپہنچاہے۔ 22نومبر کو مہنگائی، بے روزگاری ،جمہوری حقوق ، ملک کی ترقی ، خوشحالی اور نااہل حکومت کے خاتمے کےلئے عوام کا سمندر پشاور میں امڈ آئے گا ۔ حاجی غلام علی نے کہاکہ کہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران سے گزررہاہے، غریب اور سفید پوش طبقہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، مہنگائی، بے روزگاری نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر رکھ دی ہے ۔موجودہ حالات میں ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے 22نومبرکو پشاور میں نااہل حکومت کےخلاف جلسہ کے کال دی ہے، جس میں خیبرپختونخوا اور خصوصاً پشاور کے عوام کو بڑی تعداد میں شرکت کرکے موجودہ نااہل اور نالائق حکومت کے خاتمے میں اپنا رول ادا کرے۔
تازہ ترین