• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور تاجر تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر ، اتفاق اور اتحاد کا حلف اٹھا لیا

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کی تمام تاجر تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر ،تمام نے اتفاق اور اتحاد کا حلف اٹھا لیا شہر کی تمام تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخواہ صدر ملک مہر الہی منعقد ہوا۔ اجلاس میں میرج ہالز ایسوسی ایشن مرکزی صدر خالد ایوب، ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ مرکزی صدر حبیب اللہ زاھد، انجمن تاجران سیکرٹری اطلاعات احسان اللہ مھمند، تاجر اتحاد کینٹ صدر مجیب الرحمن، الخدمت تاجران صدر خالد گل مھمند، ٹریڈرز الائنس صدر غلام بلال، بانی حاجی امین بابر، تنظیم تحفظ تاجران صدر عبد النصیر، تاجر انصاف صدر شاہد خان ،کار ڈیلرز ایسوسی ایشن صدر بخت میر جان، سیکرٹری اطلاعات شہزاد احمد صدیقی، انجمن تاجران رامپورہ گیٹ صدر حاجی وحید، جنرل سیکرٹری وصال خان اور دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تمام تاجر رہنماؤں نے اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر تاجر مفادات کے لیے اپنا اپنا اظہار خیال کیا۔ پہلے ہم تاجر ہیں پھر کچھ اور ہیں۔ ہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں شہر بھر کی تمام تاجر تنظیمں تاجر مفادات کے لیے ایک ہیں۔ تمام تاجروں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اتحاد اور اتفاق کو خوش آئین قرار دیا۔ تمام تاجر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائیوں کی پرزور مذمت کی۔ اور حکومت سے تاجر مفادات کے لیے ایک جگہ متحدہ ہوکر شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ایک آواز بن کر اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرینگے۔
تازہ ترین