آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دکان کا نام ’کورونا‘ رکھنے سے کاروبار چمک اُٹھا

بھارت میں سالوں پہلے اپنی دکان کا نام ’کورونا‘ رکھنے والے شخص کا کاروبار اس وباء کے دوران چمک اُٹھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص کا دعویٰ ہے کہ اس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام کورونا رکھا تھا اور اب اس وباء  کورونا وائرس کے دوران اس کی دکان کی فروخت اچانک بڑھ گئی ہے۔

کیرالہ کے شہری جارج نے بتایا کہ اُس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام کورونا رکھا تھا اور دکان کا نام رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ لاطینی زبان میں کورونا کا مطلب’تاج‘ ہوتا ہے۔

جارج نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ وہ اپنی دکان میں گھر کی تزین و آرائش کا سامان فروخت کرتا ہے۔

جارج کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران اُس نے دیکھا کہ دکان میں پہلے سے زیادہ کسٹمرز آنا شروع ہوگئے ہیں جس سے اس کی فروخت میں اضافہ ہوا  ہے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید