• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن، منال نے اس سال اپنی سالگرہ ساتھ کیوں نہیں منائی؟

ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان نے پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ اپنی سالگرہ ایک ساتھ نہیں منائی، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایمن آج کل ترکی میں ہیں جبکہ منال یہیں پاکستان میں ہیں۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نےاپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی جڑواں بہن منال خان کے لیے ایک پوسٹ جاری کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی اور منال کی ایک خوبصورت فوٹو شیئر کی ہے اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو میری روح کی ساتھی، میں تمہیں بہت یاد کررہی ہوں۔‘


اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 11 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سےدونوں بہنوں کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔

ایک اقراء میر نامی خاتون صارف نےایمن کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’سب سے خوبصورت جڑواں بہنوں کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

اس کے علاوہ ایمن خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ جاری کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ساتھ ترکی میں موجود ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’سالگرہ کے دن کی صبح میری پسندیدہ ہیں۔‘ ایمن خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک گھنٹہ قبل شیئر کی تھی۔

دوسری جانب ایمن اور منال کی بہترین دوست اور اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اور کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنی دیگر دوستوں کے ہمراہ منال خان کی سالگرہ مناتی دکھائی دے رہی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے منال خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور مزید لکھا کہ انہوں نے ایمن خان کو اس موقع پر بہت یاد کیا۔ 

تازہ ترین