• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عالمی ماہرین نے بھارت میں 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں انڈین امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام نسل کشی اور بھارتی مسلمان کے موضوع پر مباحثہ ہوا، اس دوران عالمی ماہرین نے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم ان کی معاشی صورتحال کو بدتر کر رہا ہے۔

 عالمی ماہرین نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سے متعلق صورتحال اب بھی سنگین ہے۔

سربراہ جینو سائڈ واچ نے کہا کہ بھارت میں حقیقتاً مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور انسانیت کے خلاف منظم جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور آسام میں مسلمانوں پر ظلم اُن کے قتل عام سے پہلے کا مرحلہ تھا، بابری مسجد کو گرانا اور مندر تعمیر کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

سربراہ جینو سائڈ واچ کے مطابق دلی فسادات میں دلی پولیس نے سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا اور اُن ہی حراست میں لیے گئے افراد پر تشدد کا الزام لگادیا گیا۔ 

تازہ ترین