• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز مالکان نے حماد اظہر سے مدد مانگ لی


پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر سے مدد مانگ لی۔

شوگر ملز مالکان نے حماد اظہر کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقررہ قیمت پر گنے کا حصول ممکن بنانے کے لیے مدد کی جائے۔

ملز مالکان نے مزید کہا کہ چینی بنانے کے لیے گنے کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے، وفاقی حکومت گنے کی حصول میں درپیش مشکلات کو حل کرائے۔


شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خط میں مزید کہا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ گنے کی متواتر فراہمی یقینی بنائے۔

وفاقی وزیر کے نام لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ گنے کی طے شدہ قیمت پر فراہمی کو یقینی بنائے۔

تازہ ترین