• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیٹف نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا امکان خارج کردیا، حماد اظہر


وفاقی وزیر حماد اظہرنے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے لیے بلیک لسٹ کے امکان کو خارج کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان میں قابل تحسین پیشرفت حاصل کی ہے۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے عالمی تنظیم کے 27 میں سے 21 نکات مکمل کرلیے ہیں جبکہ باقی 6 نکات کی جزوی تکمیل ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ہم نے 5 سے بڑھ کر 21 نکات مکمل کرنے کی پیشرفت کی ہے۔

تازہ ترین