• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن میں افغانوں کے بعد سب سے بڑا حصہ ہمارا ہے، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اہل افغانستان کے بعد امن میں سب سے بڑا حصہ ہمارا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امن سے افغانستان اور پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن و تجارت کے ثمرات بطور خاص قبائلی عوام تک پہنچیں گے، جنہوں نے جنگ کی تباہ کاری کا بوجھ اٹھایا ہے۔


عمران خان نے مزید کہا کہ اُن کا دورہ کابل افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کے اظہار کی جانب ایک اور قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان رہا ہے کہ افغانستان میں امن سیاسی گفت و شنید ہی سے حاصل ہوگا۔

تازہ ترین