• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض نے مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیض احمد فیض جمہور دوست سوچ کا نام اور آمریت کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ 

فیض احمد فیض کی برسی پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمر اور ان کی کٹھ پتلیاں آج بھی فیض کے نظریے و فکر کا نام لینے سے خائف ہیں۔ فیض صاحب زندگی بھر استحصال کی ہر شکل کے خلاف لڑتے رہے۔ 

چیئرمین پی پی نے کہا ہے کہ فیض نے محنت کشوں کے حقوق اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد  کی۔ اُسی جدوجہد کی پاداش میں ان پر غداری کے الزامات لگائے گئے، پابند سلاسل رہے اور جلاوطن ہوئے۔ کیا فیض احمد فیض کو غدار قرار دینے والی سوچ آج شرمندہ ہے، یا نہیں؟ 


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیض صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کا احسن طریقہ اُن کے مشن سے خود کو منسلک کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی گذشتہ پانچ دہائیوں سے ملک میں جمہور کے حقوق اور حقیقی مساوات کے لیے سرگرم عمل ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مشن فیض احمد فیض کے خواب اور فکر کا آئینہ دار ہے۔

تازہ ترین