• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپارازی نے شلپا شیٹھی کا تعاقب کرکے ان کی بیٹی کی تصویر بناڈالی

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا جوکہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ وہ آج خود ممبئی میں اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھی گئیں۔ یاد رہے کہ وہ اکثر انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ساتھ نظر آتی ہیں، تاہم وہ اپنی بیٹی کا مکمل طور پر چہرہ نہیں دکھاتی ہیں۔

لیکن آج جب وہ شہر میں واقع اپنے دفتر جارہی تھیں تو پاپارزای (مشہور لوگوں کا پیچھا کرکے تصویر بنانے والے فوٹو گرافرز) نے بلآخر انکی بیٹی کی تصویر بنالی۔ جس میں اس کا چہرہ پہلی بار ظاہر ہوا۔


اس تصویر میں شلپا ایک نیلی شرٹ اور ڈینم جینز پہنے نظر آرہی ہیں جبکہ انھوں نے سیاہ ماسک بھی لگا رکھا ہے، جبکہ انکی پیاری سی بیٹی گلابی رنگ کے ٹاپ اور گرے پینٹ  پہنی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جبکہ اس نے پنک کلر کا ہیر بینڈ بھی لگا رکھا ہے۔ اور وہ بہت شاندار نظر آرہی ہے۔  

واضح رہے کہ شلپا کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ویان ہے، ان کی بچی کی ولادت حال ہی میں ہوئی ہے اور بچی کی ولادت کے حوالے سے کسی دوسری خاتون کے رحم کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ 

شلپا نے نیہا دھوپیا کے پروگرام میں 45 برس کی عمر میں ماں بننے کے بارے میں گفتگو بھی کی تھی۔ جبکہ انھوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے دوران پیش آنے والے حالات کا بھی تذکرہ کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ جب انکی بیٹی پانچ برس کی ہوگی تو وہ پچاس برس کی ہوجائینگی۔ انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے بارے میں دوسروں کی رائے اور ججمنٹ کی جانب توجہ نہیں دیتیں، کیونکہ وہ سمجھتی ہیں یہ انکا معاملہ نہیں بلکہ میری ذاتی زندگی ہے۔

تازہ ترین