• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈینگی، موسمی بخار اور ملیریا کیسز میں اضافہ


کراچی میں ڈینگی، موسمی بخار اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی میں اب تک 2700 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں، طبی ماہرین کے مطابق اس وقت ڈینگی، فلو، ملیریا کا ہائی سیزن ہے۔

کراچی میں ڈینگی، موسمی بخار اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے، تمام بیماریوں کی علامات میں جسم میں درد، آنکھوں میں سوزش، سانس لینے میں دشواری شامل ہے۔

سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے مطابق موجودہ صورتحال، ڈینگی، فلو، ملیریا اور ڈینگی کا ہائی سیزن ہے، عوام الناس ان امراض کی تشخیص کو یقینی بنائیں۔


ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی اور ملیریا کے مچھر سے بچاؤ کے لئے طلوع اور غروب آفتاب پر جسم کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں۔

اپنے گھر گلیاں اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، زیر زمین اور بالا پانی کے ٹینکوں، گملوں کیاریوں کو صاف ستھرا رکھیں، جسم میں درد ہونے کی صورت میں صرف پیراسٹامول عام درد کش دوا لیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق کورونا اور سیزنل فلو سے بچاؤ کے لئے ماسک لازمی پہنیں، قوت مدافیت کو بڑھانے کے لیے تازہ پھل سبزیوں، وٹامن سی اور انڈے کو ابال کر کھائیں۔

تازہ ترین