• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 1 ماہ میں 1112 افراد ڈینگی وائرس کا شکار


محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 1 ماہ میں1 ہزار 112 افراد کو ڈینگی وائرس نے اپنا شکار بنایا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 1 ماہ میں 1 ہزار 168 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ نے بتایا کہ کراچی کا ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 465 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سب سے کم ضلع غربی میں 25 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے، جبکہ ضلع جنوبی میں 237 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں 183 افراد میں ڈینگی وائرس رپورٹ ہوا ہے، جبکہ ضلع کورنگی میں 56 اور ضلع ملیر میں 47 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


محکمۂ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد میں 19، تھر پارکر میں 8، میر پور خاص میں 5 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے۔

محکمۂ صحت سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ میں 2، 2 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے، جبکہ ضلع دادو اور ضلع کشمور میں ڈینگی وائرس کے3، 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین