• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے کم لاگت تعمیرات کی فنانسنگ کا اعلان کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے کم لاگت اور سستی ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کے لیے نئی ضوابطی ترغیبات کا اعلان کردیا۔سستی ہاؤسنگ مہیا کرنے میں سہولت دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے اب بینکوں کو کم لاگت اور سستی ہاؤسنگ فنانس مہیا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے پانچ ضوابطی رعایات کا اعلان کیا ہے۔ اوّل، بینکوں کے لیے موجودہ ضوابط میں استعمال کردہ کم لاگت ہاؤسنگ فنانس کی تعریف ہاؤسنگ فنانس کے لیے ٹیئرز I اور II کے تحت حکومت کی مارک اپ فیسلٹی فار ہاؤسنگ فنانس میں استعمال کی جانے والی تعریف سے ہم آہنگ کردی گئی ہے ۔ خصوصاً اسٹیٹ بینک کے ضوابط میں ہاؤسنگ یونٹ کی قیمت 3 ملین روپے سے بڑھا کر 3.5 ملین روپے کردی گئی ہے جبکہ قرضے کا زیادہ سے زیادہ حجم 2.7 ملین روپے سے بڑھا کر 3.15 ملین روپے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین