اسلام آباد (جنگ نیوز)چین کے اشتراک سے تیار ہونیوالی کورونا ویکسین کا پاکستان میں بھی کامیاب انسانی ٹرائل کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب تک 5ہزار پاکستانی رضاکاروں کو چینی ویکسین کی ڈوز دی گئی ہے جن میں سے ڈھائی ہزار اسلام آباد، لاہور8سو جبکہ کراچی سے 14سو رضاکاروں نے اسلام آباد میں ہونیوالے ٹرائل میں حصہ لیا۔
ڈاکٹرز نے ویکسین نتائج کے حوالے سے اگلے 2 سے 3 ماہ میں اچھی خبر ملنے کی نوید سنائی ہے۔
ٹرائل کے اب تک مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، جن کو ویکسین لگی ہے وہ صحت مند ہیں۔