• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں منشیات کی عادی، کراچی خطرناک شہر، وفاقی وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزیر نارکوٹکس کنٹرول سینیٹراعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں منشیات استعمال کر رہی ہیں۔

 منشیات سے متعلق کراچی سب سے زیادہ خطرناک شہر قرار دیا گیا ہے، منشیات سے متعلق کراچی سب سے زیادہ خطرناک شہر قرار دیا گیا ہے۔

 30 سال سے کم عمر کے 65 فیصد طلبہ منشیات استعمال کر رہے ہیں،نئی ڈرگ پالیسی لارہے ہیں۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے انکشاف کیا کہ کراچی کے تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ منشیات کا استعمال کیا جاتا ہے۔

 ملک بھر میں بچے اور بچیاں منشیات کی عادی ہیں، 30 سال سے کم عمر کے 65 فیصد طلباء اور طالبات منشیات استعمال کر رہے ہیں، لڑکیوں کی زیادہ تعداد یونیورسٹیز میں منشیات کا استعمال کر رہی ہیں۔

 تعلیمی اداروں میں آئس اور سینتھٹک کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے، ٹافیز اور کھانے کی ہر چیز میں منشیات ڈال کر استعمال کی جا رہی ہے۔

 حکومت تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے نئی ڈرگ پالیسی لا رہی ہے۔

 ملک میں 90 فیصد سے زیادہ منشیات افغانستان سے آ رہی ہیں جس کی وجہ سے پاک افغان بارڈرز کو کنٹرول کرنا ناگزیر ہے۔

تازہ ترین