• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا خادم رضوی نے تحفظ ناموس رسالت تحریک کونیاموڑ دیا،مذہبی رہنما

لاہور(نمائندہ خصوصی،وقائع نگارخصوصی) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولاناخادم حسین رضوی کے انتقال پرمذہبی رہنمائوں نے اظہار تعزیت کیاہے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیزالرحمن ثانی ، مولانا عبدالنعیم،مولاناعلیم الدین شاکر، پیر رضوان نفیس،قاری جمیل الرحمان اختر، مولانا محمد اشرف گجر اور مولاناخالد محمودنے کہا ہے کہ مولانا خادم حسین رضوی تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے محاذپرایک پرجوش اور تواناآواز تھے۔وہ ایک بے باک اور نڈر عالم دین تھے ۔ تحفظ ناموس رسالت کی تحریک کو ایک نیاموڑ دیا ۔سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خادم حسین رضوی کا انتقال گہرے صدمے کا باعث ہے۔ تحریک زنجان پاکستان کے مرکزی امیر و دربار میراں حسین زنجانی ؒ کے سجادہ نشیں پیر سید ادریس شا ہ زنجانی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ اور تحفظ ختم نبوت ؐ کے حوالے علامہ خادم حسین رضوی کی خدمات سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔ ان کے طرز بیان سے کفر کے ایوانوں میں زلزلے آ جاتے تھے وہ سچے عاشق رسول ؐ تھے ۔ دریں اثناءصوبائی صدر پاکستان سنی تحریک پنجاب حافظ شاہد حسین نے کہا ہے کہ عالم اسلام ایک عاشقِ رسول سے محروم ہوگیا ۔تحریک دعوت حق پاکستان کے امیر علامہ محمد اصغر نورانی کی اپیل پر 3 روز ہ سوگ کا اعلان کیاگیا ہے ۔ پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے ان کی موت کو اہل سنت کا عظیم نقصان قرار دیا ہے ۔مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی حضور کی ختم نبوت کے پہرے دار تھے۔ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے نے کہاہے کہ ناموس رسالت کی حفاظت ہرمسلمان کے ایمان کی بنیاد ہے۔
تازہ ترین