• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلہ،کوٹ عبدالمالک کا ڈاکوکامونکی میں مارا گیا

کامونکی(نامہ نگار)نہر اپرچناب کنگروالی پُل کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔ نہر اپرچناب کنگروالی پُل کے نزدیک تین ڈاکو ناکہ لگاکر ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے تھے کہ صدر پولیس کی موبائل گشت کرتے ہوئے کنگروالی پُل کے نزدیک پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جبکہ پولیس کی جانب سے فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو مارا گیا جس کی شناخت شیخوپورہ کے علاقہ کوٹ عبدالمالک کے طاہر عرف طاری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اُسکے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
تازہ ترین