• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے 5 نسلوں کو ایک ساتھ کیسے دِکھایا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے خاندان کی پانچ نسلوں کو ایک تصویر میں دِکھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے ایک فیملی فوٹو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی نانی، اُن کی امّی اور اُن کی بیٹی موجود ہیں جبکہ بشریٰ انصاری نے گود میں اپنے پوتے کو بھی اُٹھایا ہوا ہے۔


بشریٰ انصاری نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پانچ نسلیں ایک ساتھ۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’مذکورہ تصویر میں اُن کے ساتھ اُن کی نانی، امّی، بیٹی اور پوتا موجود ہیں جبکہ یہ تصویر 14 سال قبل لی گئی تھی۔‘

اس کے علاوہ بشریٰ انصاری نے اپنی جوانی کی ایک تصویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اس دور کے حساب سے فیشن کو فالو کیا ہوا ہے۔


بشریٰ انصاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ’یہ تصویر سال 1990 میں لی گئی تھی۔‘

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری گزشتہ کچھ دنوں سے انسٹاگرام پر ماضی کی حسین یادیں مداحوں کے ساتھ شیئرکرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس سے قبل بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ اپنی وہ نایاب تصویر شیئر کی تھی جو سال 1989میں لی گئی تھی۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’سال 1989 کی یادیں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے ساتھ۔‘

خیال رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

تازہ ترین